63

ٹویٹر کا کورونا وائرس کی غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنے کا اعلان

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے کورونا وائرس بارے غلط معلومات روکنے کیلئے لیبلز اور وارننگ پیغامات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹویٹر پر نئے لیبلز میں مزید معلومات کے لیے لنکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ان لیبلز کو ایسے ٹویٹس میں لگایا جائے گا جن سے زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہوگا اور اس لیے ڈیلیٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق تمام صارفین کی پوسٹس پر عملدرآمد ہوگا۔ خیال رہے کہ اس اقدام کو انتہائی احسن قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر کورونا وائرس بارے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ٹویٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی نئی پالیسی زیادہ تیزی سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ غیر مصدقہ معلومات پر مبنی ٹویٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا بلکہ انتباہ یا لیبلز لگا کر دعوؤں کی تردید کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں