14

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار717ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈا?پریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں مزید 41 افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ 24گھنٹیمیں40 ہزار 88 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔نیشنل کمانڈاینڈا?پریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہو ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹیمیں کورونامیں مبتلا3 ہزار606مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار977 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار340 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز سامنے ا?ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں