45

پاکستان میں کورونا وائرس کے 16117 کنفرم مریض، اموات 358 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 16117 جبکہ ہلاکتیں 358 ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں 174160 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8249 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 358 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 4105 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔صوبہ پنجاب میں اس وقت 6061 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 6053، اسلام آباد میں 313، صوبہ بلوچستان میں 978، خیبر پختونخوا میں 2313، آزاد کشمیر میں 66 جبکہ گلگت بلتستان کے 333 کنفرم کیس ہیں۔اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 122 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 112، صوبہ پنجاب میں 103، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 14 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 37، بلوچستان کے 180، گگت بلتستان کے 228، اسلام آباد کے 44، خیبر پختونخوا کے 614، صوبہ پنجاب کے 1780 اور صوبہ سندھ کے 1222 شہری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں