46

پاکستان میں کورونا پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد26ہزارسےتجاوز،اموات 599 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 26435 جبکہ ہلاکتیں 599 ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں 257247 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11993 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 598 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 7530 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔صوبہ پنجاب میں اس وقت 10033 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 9691، اسلام آباد میں 558، صوبہ بلوچستان میں 1725، خیبر پختونخوا میں 3956، آزاد کشمیر میں 78 جبکہ گلگت بلتستان کے 394 کنفرم کیس ہیں۔اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب سے زیادہ کشیدہ ہے جہاں 209 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 176، صوبہ پنجاب میں 183، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 24 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 58، بلوچستان کے 209، گگت بلتستان کے 292، اسلام آباد کے 72، خیبر پختونخوا کے 984، صوبہ پنجاب کے 4062 اور صوبہ سندھ کے 1853 شہری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں