CORONA VIRUS 52

پاکستان میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور آئندہ ماہ ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک بھر کے تمام سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے.

انہوں نے بتایا کہ 24 دسمبر سے 10 جنوری تک ملک بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کے بعد11جنوری کو حالات بہتر ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے شفقت محمود نے کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں اور جن اداروں میں یہ سہولت موجود نہیں وہاں ہوم ورک ہو گا. وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں جو آئندہ برس جنوری میں ہوں گے شفقت محمود نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں