54

پاک ایران سرحد کے قریب تین پاکستانی قتل

بلوچستان سے ملحقہ پاک ایران سرحدی علاقے میں 3 پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ بلیدہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ڈٰ ایچ کیو اسپتال تربت منتقل کیا۔

لاشوں کی شناخت نعمت ولد عبدالکریم ، صلاح الدین ولد عنایت اللہ اور ظہیر خان ولد بدل خان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تینوں مقتولین کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت، پنجگور اور خاران سے تھا۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں