145

پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان شہید جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی غنی خان اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جب کہ گاڑی میں سوار گارڈ راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیربھی زخمی ہوئے۔

پولیس فوری طورجائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں