FOOD AUTHORITY 90

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائیوں کے دوران ملاوٹی اشیائے خورونوش کی فروخت پر25 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے. تفصیلات کے مطابق لاہورکی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چیکنگ کے دوران انتہائی ناقص سٹوریج پر پاک ہاﺅس سکس بی فوڈ انڈسٹریزگودام کو سیل کر دیا قوانین کے خلاف تیار پروڈکٹس کی غیر معیاری سٹوریج،چوہوں اورچھپکلیوں کی بھرمار پائی گئی اسی طرح میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ مرغیوں کی موجودگی پربکر منڈی بند روڈ پر واقع ندیم دمچی پروسسنگ یونٹ جبکہ بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر گارڈن ٹاﺅن میں ملک امجد علی چکن سیل سنٹر کو سربمہر کیا.

گوجرانوالا کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر قانونی طور پر دوکان کو ڈی سیل کرنے پرشیخ وحید سویٹس پروڈکشن کو پنجاب پولیس کی موجودگی میں دوبارہ سربمہر کردیا کارسرکار میں مداخلت کانے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا نارووال میں آصف کولڈ کارنر کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادا ئیگی پر سیل کر دیا فیصل آباد کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے کوکنگ آئل،وئے پاﺅڈر،کیمیکلزاور مصنوعی اجزاءسے دودھ تیار کرنے پر ارشد سنتھیٹک ملک یونٹ کوسیل کردیا اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پراسد ملک شاپ کو سربمہر کیا گیا.

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں ڈیری شاپس اور سٹورز کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری شاپس کو سیل کر دیا راولپنڈی کے علاقے محلہ قاسم آباد میں کارروائیوں کرتے ہوئے موقع پر لیے گئے نمونوں کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈیری شاپس کو سربمہر کیاگیا لودھراں میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ناکہ بندی کے دوران شہر کے داخلی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گاڑی نمبرایم ایل کے 5807اور بی آر ایس 914میں لیکٹوسکین کی مدد سے دودھ کے معیار کی چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی، یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی.

دونوں گاڑیوں میں موجود 3ہزار 900لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا گیا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر لودھراں میں اللہ داد کریانہ سٹور،ممنوعہ اجزاءکے استعمال پر خانیوال میں علی بابا سویٹس جبکہ ساہیوال میں ڈولفن اینڈ بیکرز کو سیل کردیا اسی طرح زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت پر بسم اللہ کریانہ سٹور،ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پررحیم یارخان میں ماشاءاللہ کریانہ سٹور،ممنوعہ گٹکا کی فروخت پرشاہین پان شاپ کو سربمہر کیاگیا بہاولنگرکی میٹ سیفٹی ٹیم نے سلاٹرنگ کونز کااستعمال نہ کرنے،گندے اوربدبودار ماحول کی بناءپرمیں فیضان سلطان چکن سیل سنٹر جبکہ ملاوٹی اشیاءکی فروخت پر جان ارشد کریانہ سٹور کو سیل کیا.

ڈی جی خان میں المدینہ سویٹس کو سموسوں میں مردہ مکھیوں کی موجودگی، ریحان ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے، راجن پور میں باس سگریٹ اینڈ ڈرنک کارنراور ماسٹر ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت پر سربمہر کیا مزید برآں ساہیوال میں میاں برادرز کریانہ اینڈ جنرل سٹور اور بہاولنگر میں حبیب اللہ ہوٹل کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ قوانین کے مطابق انسانی صحت کے مضر خوراک کا کاروبار کرنا سنگین جرم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں