PDM 195

پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں استعفوں کے معاملے پر متفق ہیں، خواجہ آصف اے پی سی ہی میں استعفوں پر اتفاق ہو گیا تھا ، پیپلز پارٹی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگراستعفوں کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی دے گی، ن لیگ کے سینیئر رہنما نے پی ڈی ایم میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی

پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں استعفوں کے معاملے پر متفق ہیں، خواجہ آصف
اے پی سی ہی میں استعفوں پر اتفاق ہو گیا تھا ، پیپلز پارٹی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگراستعفوں کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی دے گی، ن لیگ کے سینیئر رہنما نے پی ڈی ایم میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں استعفوں کے معاملے پر متفق ہیں، اے پی سی ہی میں استعفوں پر اتفاق ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک کے عروج پر استعفے دیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں ایک سوچ ہے کہ استعفے دے دینے چاہئیں، پیپلز پارٹی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگراستعفوں کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی دے گی، کل پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے، استعفوں کا فیصلہ ہوگا تو قوم کو پتا چل جائے گا۔
پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے، تمام پارٹیاں ایک پیج پر ہیں ۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہپارلیمنٹیرینز کے احتساب کی ڈور کہیں اور سے کھینچی جارہی ہے، سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ اجلاس کےلیے ریکوزیشن بھی دی ہے، سینیٹ اور پارلیمنٹ کی اپنی باڈی ہونی چاہیے جو ارکان کا احتساب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اسکینڈلز اتنے ہیں جس کا کوئی حساب نہیں ، احتسابی عمل کے خلاف نہیں ہیں، پبلک آفس ہولڈ کا احتساب ضرور ہونا چاہیے، احتساب متوازن ہوناچاہیے، یکطرفہ نہیں۔ واضح رہے کہ حکومتی اراکین کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ہے ۔ جبکہ اے پی سی میں استعفوں کی بات پر مشاورت ہو چکی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں