41

پی ڈی ایم اتحاد 6 ماہ بعد بھی استعفوں کا فیصلہ نہ کرسکے: فردوس عاشق اعوان

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، 6 ماہ بعد بھی استعفوں کا فیصلہ نہ کرسکے، بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بات کرتے ہیں۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈ ی ایم کا ہر بندہ خود کو بڑا لیڈر ثابت کر کے اس کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے، کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے، مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عمران خان ہی 2023 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں