pdm 90

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکمران اتنا ڈر گئے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں