52

چینی صدر کا کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ پیغام وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خصوصی خط میں دیا ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحتیابی کا پیغام دیا ہے۔

چینی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے ایک بار پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کورونا وبا کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کو شکست دینے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں