44

چین کےماڈل کی طرح پاکستان کواٹھانا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاجر و صنعتکار قومی فریضہ سمجھ کرپرانے طورطریقےختم کریں،چین کےماڈل کی طرح پاکستان کواٹھاناہے،حکومت نےطویل مدتی پالیسیاں بنائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بنا توملک کوساڑھے19ارب ڈالرخسارے کا سامنا تھا،حکومت کو معیشت پربہت سی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اور ہماری حکومت کوتاریخ سب سےبڑا بجٹ خسارہ ملا تاہم اب حکومت کی پالیسیوں سےاستحکام آ رہا ہے، ایکسپورٹ بڑھتی جارہی ہیں جوخوش آئند ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے،روپیہ مستحکم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ساڑھے 4 سال بعد جاری کھاتوں میں سرپلس ہوگیا جس پرشبرزیدی اوران کی ٹیم کوخاص مبارکباد دیتا ہوں، کرنسی گرنی شروع ہوتی ہے تو وہ ملک کیلئےعذاب ہوتا ہے، مہنگائی سےسب سےزیادہ غریب پستا ہے،چین نےسب سے پہلے غربت کم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروصنعتکارقومی فریضہ سمجھ کرپرانے طور طریقے ختم کریں، چین کے ماڈل کی طرح پاکستان کو اٹھانا ہے،
حکومت نےطویل مدتی پالیسیاں بنائی ہیں، طویل دورانیے کی پالیسیوں سےمعیشت پراستحکام آئےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کی 2 کانوں کا منافع 100 ارب ڈالر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنےکانوں سےسنا بنگلادیش مغربی پاکستان پربوجھ ہے،آج بنگلادیش ہم سےآگےنکل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں