60

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، کرنل شہید

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے کرنل شہید اور دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں