18

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس؛ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ذیلی اجلاس کی ان کیمرہ کارروائی جاری ہے، جس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ بھی شریک ہیں۔ ذیلی کمیٹی کو ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح موقف مانگ لیاہے۔

اجلاس میں ‏کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گی، سفارشات پر فیصلہ ‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج ہی کرے گی۔ ‏

اپنا تبصرہ بھیجیں