mehwish hayyat 149

کام کے دبائو نے مجھ سے فیملی کے کئی خوبصورت احساس چھین لئے تھے : مہوش حیات

لاہور :اداکارہ مہوش حیات نے کام کے دباو نے ان سے فیملی کے کئی خوبصورت احساس چھین لئے تھے ۔ انہوں نے کہااپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں ، دوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کام کے دبائو نے ان سے فیملی کے کئی خوب صورت احساس چھین لئے تھے جن میں والدہ کا ان کے بالوں میں مالش کرنا، سب بہن بھائیوں کا اکٹھے وقت گزارنا اور بھانجے بھتیجیوں کے ساتھ پیار کرتے ہوئے لاڈ میں انہیں مارنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں فیملی سے اچھی نعمت کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ اپنی مرضی سے زندگی گزارتے ہوئے اپنے خواب پورے کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں