75

کراچی، ارطغرل غازی کے مشہور کردارعبدالرحمن غازی اور پروڈیوسر کمال تیکدن کا عمیرفائونڈیشن اور چلڈرن ہسپتال کادورہ، تھیلیسیمیا کے بچوں میں گھل مل گئے

کراچی، ارطغرل غازی کے مشہور کردارعبدالرحمن غازی اور پروڈیوسر کمال تیکدن کا عمیرفائونڈیشن اور چلڈرن ہسپتال کادورہ، تھیلیسیمیا کے بچوں میں گھل مل گئے

شہور ترک ڈارمہ ارطغرل غازی میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال آل المعروف عبد الرحمن غازی اور ارطغرل ڈارمے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری کی دعوت پر عمیر ثنائ فاؤنڈیشن اور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا،وہ تھیلے سیمیا کے بچوں میں گھل مل گئے،انہوں نے تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کو تحائف اور پھول پیش کیے اور ان کے ہمراہ کیک کاٹا،ترک اداکار نے خوبصورت آواز میں تلاوت بھی کی اور خون کا عطیہ بھی دیا۔
بعد ازاں انہوں نے چلڈ اسپتال میں صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔اس موقع پر جماعت ِاسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر ثاقب انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

سلال آل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام آپس میں بھائی بھائی ہیں،ہمارے دورے سے ہمارے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں ایک نئے پراجیکٹ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، پچھلے تین مہینوں سے ہم ایک جوائنٹ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جو علامہ اقبال کی شاعری پر مشتمل ہیے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی میں عمیر ثنا فاؤڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیں کراچی کے دورے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر کاشف انصاری نے کہا کہ ہم ترک اداکار کا استقبال کرتے ہیں، ارطغرل غازی جیسے ڈراموں نے اسلامی تاریخ میں نئی روح پھونکی ہے،اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے ہم ایک نیا ڈرامہ شروع کرنے جارہے ہیں شاعر مشرق علامہ اقبال پر پاک ترک ڈرامہ بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سو سال قبل علامہ اقبال کی شاعری سے متاثر ہو کر ایک شخص نے جہاد شروع کیا ہے،اس کردار پر مبنی یہ ڈرامہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں