punjab police 75

کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، طالب علم کے قتل پر لواحقین کا احتجاج

کراچی: کراچی کے علاقے میں سائٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی سائٹ اے میں پولیس نے مقابلے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے بیان جاری کیا تھا کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا ہے۔ جبکہ نوجوان کے قتل کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان کو کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔

نوجوان سلطان رحیم پڑھائی کے لیے گلگت سے کراچی آیا تھا، اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا۔پولیس نے سلطان رحیم کو قتل کر کے اسے ڈاکو قرار دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مبینہ جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے سائٹ کراچی تھانے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

لواحقین کی جانب سے نوجوان کے قتل پر شدید احتجاج کیا گیا، لواحقین نے مطالبہ کیا کہ سلطان کو قتل کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور ان کو انصاف دلوایا جائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سائٹ اے کی حدود میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہے، تحقیقات میں پولیس اہلکاروں کی غفلت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔ قتل کے واقعے پر ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں