21

کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا

کراچی میں ڈینگی ایک اور زندگی نگل گیا، اورنگی ٹاون کا رہائشی 3 سالہ بچہ عباسی شہید ہسپتال میں دم توڑ گیا، رواں برس ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہے، ڈینگی سے متاثرہ اورنگی ٹاون کے رہائشی تین سالہ بچے کو گزشتہ روز تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ دوسری جانب کراچی میں ڈینگی سے مزید 254 افراد متاثر ہوگئے۔

رواں مہینے کراچی میں ڈینگی سے دوہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، رواں برس سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں