55

کراچی میں 3 روز تک صبح کے وقت دھند اور کہرا چھانے کا امکان

کراچی: شہر میں اگلے 3روز تک صبح کے وقت دھند اورکہرا چھانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے تک صبح کے وقت دھند وکہراچھانے کا امکان ہے،جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے،جبکہ رات کے وقت بھی دھند کے اثرات شہر کی فضاؤں پرنمایاں ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے آغازپرعموماً شہر کی فضائیں دھند سے متاثرہوجاتی ہیں،جس میں وقتا فوقتا کمی اوراضافے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضائیں دھند کی وجہ سے جذوی متاثررہی،جس کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکرڈھائی کلومیٹررہ گئی تھی،بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 30.5 ڈگری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں