lockdown 114

کراچی پوش نگر میں نجی بینک میں پراسرار دھماک

کراچی: کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایک نجی بینک میں پراسرار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاپوش نگر میں ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں. یوم قائداعظم کی وجہ سے آج عام تعطیل کے باعث بینک میں عملہ موجود نہیں تھا اور ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے.

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں اضافہ جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملوں کے واقعات پیش آرہے ہیں 15دسمبر کو کراچی میں بلاول چورنگی کے قریب چینی ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا. رواں سال 21 اکتوبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب رہائشی فلیٹس میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے.

اس سے قبل کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملے میں 33 افراد زخمی ہوگئے تھے 8 جولائی کو شہر قائد کے علاقے سچل میں نامعلوم ملزمان کے دستی بم حملے میں رینجرز کے سابق افسر جاں بحق ہوگئے تھے۔
19 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر میں احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں