164

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن ہو گا۔ فیصلہ

کراچی : کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ڈی سیز اور ڈی ایچ او کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
جبکہ کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔1 جنوبی ، شرقی ، وسطی، غربی کے ڈی سیز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کریں گے۔ کمشنر کراچی نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈی سیز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے جس کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تاہم اب سندھ کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔ قبل ازیں آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آزاد کشمیر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اس عرصہ میں تمام اسکولز بھی بند رہیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے سیکرٹری صحت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد ہو گئی ہے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات ، نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں