31

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار، شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے یلغار کر دی، بہادر آباد، گلشن اقبال، کورنگی سب سے زیادہ متاثر ہیں، شہری پریشان ہوگئے۔

ٹڈی دل کی یلغار سے نیشنل سٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی روکنا پڑگیا، تدارک کیلئے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے سر جوڑ لئے۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، اطلاع ملتے ہی سندھ حکومت نے ٹیمیں روانہ کر دی۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی شہری پریشان نہ ہوں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے محکمہ زراعت کروا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں