79

کرکٹ دیوانوں کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے معاملات طے

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں چارٹر طیارے سے پہنچے گی، اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا، تاہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ بارے پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔ پاکستان کے پچیس کرکٹرز ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔ پاک انگلینڈ بورڈز کا سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے فی الحال مذاکرات جاری رکھیں گے۔پاکستانی ٹیم چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گی۔ پاکستان کا پچیس رکنی سکواڈ انگلینڈ جائے گا۔ چارٹر طیارے کے اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا۔پاکستان ٹیم سٹیڈیم کے ہوٹل میں قیام کرے گی اور ستمبر میں انگلش ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جبکہ ٹیسٹ سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔برطانوی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کے دورے سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ شیڈول کا اعلان جلد کرے گا۔ پاک انگلش حکام کے درمیان آج ٹیلی کانفرنس ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ پہنچے گی۔انگلینڈ آمد پر پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ٹمپریچر مستقل بنیادوں پر چیک کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں