37

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید 4 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

کوئٹہ کے علاقے خیزئی چوکے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں