120

کوروناوبا،مزید 47 افراد چل بسے، مجموعی اموات 11 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کوروناوبا،مزید 47 افراد چل بسے، مجموعی اموات 11 ہزار سے تجاوز کر گئیں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 839 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 75 لاکھ 61 ہزار 977 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 745 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ39 ہزار 186 ، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، اسلام آباد میں 40 ہزار 548، بلوچستان میں 18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سیایک دن میں 2 ہزار 075 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں