98

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، لیگی رہنماؤں کی گرفتاری شروع مریم نواز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے والے لیگی رہنما توصیف شاہ گرفتار، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا برہمی کا اظہار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، لیگی رہنماؤں کی گرفتاری شروع
مریم نواز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے والے لیگی رہنما توصیف شاہ گرفتار، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا برہمی کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما توصیف شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سید توصیف شاہ کو اچھرہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔سید توصیف شاہ نے اچھرہ میں مریم نواز کے لیے استقبالہ کیمپ لگا رکھا تھا۔لیگی رہنماؤں نے توصیف شاہ کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توصیف شاہ کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لیگی رہنمائوںاور کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں مزید دومقدمات در ج کرلئے گئے ۔ تھانہ جنوبی چھائونی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پرائس مجسٹریٹ اعظم شاہگان کی درخواست پر200 کارکنوں اور رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر میں لیگی رہنما نعیم شہزاد ، رانا تنویر ،فقیر حسین ، راشد سندھو او رمیاں اسلم سمیت کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ کورونا ایکٹ ، سائونڈ ایکٹ اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ تھانہ فیصل ٹائون میں درج کیاگیا ۔ یادرہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی تعدداد 23ہوگئی ہے ۔ ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں کورونا ایس او پیز اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، ٹریفک بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزامات پر مریم نواز سمیت دیگر مرکزی رہنما ئوں اورکارکنوں سمیت 700 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 08مقدمات درج کر لئے گئے۔
مقدمات تھانہ شیرا کوٹ،مصری شاہ،شاہدرہ،سول لائنز اور بادامی باغ کے تھانوں میں درج کئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز، طلال چوہدری،مریم اورنگزیب،سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق،عطا اللہ تارڑ،جاوید لطیف،رانا مشہود،مہر اشتیاق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت700 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں ۔لیگی قائدین سمیت اب تک 4ہزار سے زائد نامعلوم کارکنان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تاحال کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں