CORONA 20

کورونا وائرس کی دوسری لہرملک میں مزید 19ہلاکتیں‘ دوبارہ لاک ڈاﺅن کی طرف جاسکتے ہیں. حکومتی ذرائع

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے.
پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے خیبرپختونخوا 42 ہزار370، اسلام آباد24 ہزار218، بلوچستان 16 ہزار407، آزاد کشمیر 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں. کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیںخیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 ہو گئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا.
این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔
پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں. شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگادوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات کے متعلق آج اہم فیصلہ کیا جائے گا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی اجلاس ہو گا جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا جائے گا چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے.

کورونا کے تناظر میں سکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں کہ وہ سکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں، تاہم فیصلہ کیا ہوتا ہے آج پتہ چل جائے گا. وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو سکول بند کرنے پڑیں گے حکومت کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر رہی ہے پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں.
اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے سکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صرف سکولز میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے کورونا میں پہلے ہی کروڑوں طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم آن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے‘ادھر عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 48 لاکھ10 ہزار316افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ24 ہزار320 اموات ہوئی ہیں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 81 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ53 لاکھ 49ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں.
دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں امریکہ میں کورونا سے2لاکھ 51 ہزار832 اموات اور ایک کروڑ13 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ30 ہزار109 اور 88 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے. برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ65 ہزار811 اور 58 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں فرانس میں 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار548 جان کی بازی ہار چکے ہیں روس میں19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار186 تک پہنچ چکی ہے.
اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 104 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار436 ہلاک ہوئے ہیں نیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے. پہلے کیس سے اڑھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا آخری اڑھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی 27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا.
9اگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں