CORONA VIRUS 29

کورونا کی دوسری لہر ، پہلی بار ایک دن میں 2000 سے زائد کیسز رپورٹ ، 37 اموات

اسلام آباد پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ملک میں اس وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے ، جب کہ ایک دن میں 2 ہزار 304 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار92 ہوچکی ہے ، جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار296 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار641 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار822 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک2 ہزار455 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں1لاکھ 53ہزار21 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک2 ہزار 718 افراد چل بسے۔
این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 41 ہزار472 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبے میں ایک ہزار303 افراد کی موت واقع ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں کورونا کے اب تک16ہزار274 مریض سامنے آئے ، جن میں سے 155 مریضوں کا انتقال ہوگیا ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسوں کی تعداد 23ہزار123بتائی گئی ہے ، جہاں مرنے والوں کی تعداد 250 ہے ، انتخابات کی وجہ سے مرکز نگاہ بننے والے گلگت بلتستان میں اب تک 4ہزار416افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، جن میں سے 93 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار139 ہے ، جن میں 118 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں