ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 915 ہوگئی جب کہ اب تک یہ وائرس 292 افراد کی جان لے چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 13 ہزار 915 ہوگئی ہے تاہم اس میں سے 3029 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5526 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4996، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 245، گلگت بلتستان میں 318 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد65 ہوگئی ہے
