20

کیا بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سےشادی کیلئےدباؤ ڈالا تھا؟

مشہور زمانہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کو تین سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم وہ اس تجربے کی تلخ یادوں کو اب تک نہیں بھولیں۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی کو ختم ہوئے تقریباً تین سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ابھی بھی جولی اپنے سابق شوہر سے ناراض ہیں۔

انجلینا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بریڈ پٹ سے شادی کی خواہشمند نہیں تھیں بلکہ پریڈپٹ نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور تجربہ اتنا ناخوشگوار ثابت ہوا کہ وہ اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

انجلینا جولی کے مطابق بریڈ پٹ کے رویے سے صرف ان کی ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں کی بھی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی، تاہم شادی کے دو سال بعد ہی اختلافات کے باعث دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی،جس کے بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، انجلینا اور بریڈپٹ کے چھ بچے ہیں جن میں سے ان کے اپنے جبکہ چار بچے گولد لیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں