CORONA 148

کورونا کی دوسری لہر ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 اموات

کورونا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں شدت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 50 اموات ہوئیں، جبکہ 3047 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 48 ہزار 742 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 88 ہزار 348 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں