HEC 218

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باضابط اعلان کر دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر ۔2020ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باضابط اعلان کر دیا ہے.

ایچ ای سی نے 2018 کے بعد تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی ایچ ای سی کے مطابق 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے اور نیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں کیونکہ ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں