17

ہالی وڈ فلم ’سونک دی ہیج ہاگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’سونک دی ہیج ہاگ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم کا سکرین پلے پیٹرک کیسی اور جوش ملر نے لکھا ہے اور ہدایات جیفری فولر کی ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خفیہ دوست’سونک‘کی مدد سے اپنی زندگی میں آنیوالی پریشانیوں کیخلاف مدد لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جم کیری، جیمز مارڈسن، ایڈم پیلی اور نتاشا روتھ ول شامل ہیں جبکہ ہدایات جیفری فولر نے دی ہیں جن کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال 14فروری کو سینما کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں