17

ہمارے داخلی امن کو تباہ کرنے والے ممالک خطرناک نتائج کیلیے تیار رہیں، ایران

ايران نے داخلی معاملات میں مداخلت اور شہریوں کو حکومت کیخلاف اکسانے والے ممالک کو خطرناک نتائج کیلیے تیار رہنے کی دھمکی دی ہے۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے خطے کی دیگر ریاستوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے داخلی معاملات میں ٹانگ نہ اڑائیں، شہریوں کو ہڑتال اور احتجاج کے لیے اکسا کر امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے کی ناپاک سازش نہ کریں۔

ايرانی نائب صدر اسحاق جہانگيری نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک نے ايران ميں داخلی سطح پر بد امنی پھيلانے کی کوشش کی، تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران کو دوسرے ممالک کی مداخلت کے شواہد مل گئے تو ایسے ممالک کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ درجنوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایران ان مظاہروں کا الزام غير ملکی حمايت يافتہ قوتوں پر عائد کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں