21

1.02 ارب ڈالرز کمانے والی فلم جوکر کا سیکوئل نہ بنانے کا فیصلہ

رواں سال ہالی ووڈ فلم جوکر ریلیز ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی دنیا بھر میں اپنی دھاک بیٹھا گئی، گزشتہ ماہ ریلیز ہوے والی فلم نے اب تک 1.02 ارب ڈالرز کما کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اکتوبر میں ریلیز ہونیوالی ڈی سی کامکس کی فلم جوکر نے ایک ارب ڈالرز سے زائد (تقریباً ایک کھرب 62 ارب روپے) کما کر نئی تاریخ رقم کردی تھی کیونکہ یہ پہلی آر ریٹیڈ فلم ہے جس نے سنگ میل عبور کیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلم کے ہدایتکار ٹوڈ فلپس سے جب فلم کے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ دوسری جوکر بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

تاہم اب ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق فلم کے ایک ارب ڈالر سے زائد کماتے ہی فلم کے سیکوئل کے حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آنا شروع ہوچکی ہیں۔ ہمیشہ ہی دیکھا جاتا ہے کہ جیسے ہی کوئی فلم حد سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے ہدایتکار اس کا سیکوئل بنا دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ ٹوڈ فلپس نے بھی کیا جو اس حوالے سے ڈی سی یونیورس سے بات چیت کررہے ہیں۔

رپورٹس تھی کہ اس سے قبل ٹوڈ فلپس نے ڈی سی یونیورس کے ساتھ ملکر صرف ایک فلم بنانے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ کچھ اور فلمیں بھی اکٹھے بنائیں گے جن میں سے ایک جوکر کا سیکوئل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں جواکوائین فیونکس نے جوکر کا مرکزی ادا کیا ہے جو ایک ذہنی طور پر بیمار تنہا شخص ہیں جو تشدد کے ذریعے شہرت حاصل کرتا ہے۔

تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں کہ جواکوائین فیونکس دوبارہ جوکر کا یہ کردار نبھائیں گے یا ان کی جگہ کوئی اور لے گا۔ جوکر فلم کو ناقدین کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی خوب سراہا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت ڈی سی یونیورس کی فلم بیٹ مین سیکوئل پر کام جاری ہے جس میں روبرٹ پیٹنسن پہلی مرتبہ بیٹ مین کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو سال 2021 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کامیاب فلم ونڈر وومن کے سیکوئل پر بھی کام جاری ہے جو اگلے سال ریلیز ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں