اداکارہ و میزبان وینا ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
وینا ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیماری کی اطلاع دی اور دو تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں اسپتال میں موجود دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے خون کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا جارہا ہے۔
دعاؤں کی درخواست🙏
اور جب میں بیمار ھوتا ھوں تو اللہ مجھے شفا دیتا ھے۰۰۰ اللہ شافی اللہ کافی❤️ pic.twitter.com/OzIlXeit46
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 8, 2021
وینا ملک نے اپنی پوسٹ میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا ’اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے‘۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں۔
وینا ملک کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا گو ہے۔
خیال رہے کہ وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی، اور اب وہ 7 سال کے طویل عرصے بعد اردوفلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔