ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

شیڈول کے تحت قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں