گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان کے مقبول گلوکارفاخر کی والدہ انتقال کرگئیں ۔
فاخر نے سوشل پلیٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں ، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ گلوکار فاخرکی پوسٹ پر مداح دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں