پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم

پاکستان میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح 2 فیصد سےبھی کم ہوگئی۔
ملک بھرمیں عالمی وباکوروناوائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئےجس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی جانب سےجاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں 40 ہزار 584 کوروناٹیسٹ کیےگئےجہاں ملک بھر میں مزید767 کورونا کیسزرپورٹ ہوئےاورمثبت کیسزکی شرح 1.88 فیصد رہی۔
ملک میں کوروناکازورٹوٹنےپراین سی اوسی نےپیر 11 اکتوبرسےتعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھولنےکی اجازت دےدی۔
وفاقی وزیراسد عمرنےکہاکہ ملک میں کورونا وباء کاپھیلائوکم ہونےاورویکسینیشن کی بنیاد پراب کلاسیں معمول کےمطابق ہوسکیں گی، پیرسے تعلیمی اداروں کومعمول کےمطابق کلاسزکی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں