کراچی: پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ’محسن پاکستان‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رحلت پر پاکستانی فنکاروں نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
ملک کو ایٹمی قوت اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبد القدیر خان آج 85 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے انتقال پر جہاں پوری قوم افسردہ ہے وہیں فنکار بھی رنجیدہ ہیں۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بدولت ایک ایٹمی طاقت ہیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
We are a nuke-power today only because of AQ Khan. Forever indebted. Khuda Hafiz, Mohsin-e-Pakistan. May Allah grant you higher place in Jannah tul Firdous. Aameen🙏🏽 pic.twitter.com/XejxdFkA6K
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 10, 2021
اداکارہ صبا قمر نے محسن پاکستان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
Sorry to hear about the passing of #DrAbdulQadeerKhan.
Thank you for your services Sir!
My thoughts and prayers are with his loved ones.— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 10, 2021
گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے اور قوم ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ مقروض رہے گی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ
Saddened to hear about the loss of Dr #AbdulQadeerKhan. He was a patriot and the nation will always be indebted to him for his services to our country. pic.twitter.com/QHXKicUjLd
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 10, 2021
اداکار عمران عباس نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے اور اپنی لازوال خدمات پیش کرنے پر ہم اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
The father of Pakistan's nuclear programme Sir Abdul Qadeer Khan is no more. Inna Lillahe wa Inna Elehe Rajeoon. Standing ovation to our hero for giving us strength and power with the grace of Almighty and his endless contributions. pic.twitter.com/9gCkjGeceI
— Imran Abbas (@ImranAbbas) October 10, 2021
اداکار احسن خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا اور ہمیں مضبوط بنایا، ہم ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے۔
His contributions made us stand proud and strong. We are forever indebted to you #DrAbdulQadeerKhan pic.twitter.com/UBGSwAWZEC
— Ahsan Khan (@Ahsankhanuk) October 10, 2021
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998ء میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔
ڈاکٹرعبد القدیر خان کو اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ جسد خاکی کی تدفین سے قبل گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور مسلح افواج و پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
محسن پاکستان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزرا سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔