لاہور: قومی کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کریز پر سیٹ ہونے کے بعد حاصل ہونے والے اعتماد کا فائدہ اٹھانا اہم ہوتا ہے،محمد رضوان کے ساتھ بطور اوپنر اچھا آغاز مل جائے تو میری عادت نہیں کہ اپنی اننگز کو طول دینے کیلیے اسٹرائیک ریٹ کی قربانی دے دوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کسی ایک سے بھی اچھے اسٹروکس لگ رہے ہوں تو دوسرے کی کوشش ہوتی ہے کہ جس قدر ممکن ہو اننگز کو طول دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
کرونا اپڈیٹ
- کل کیسز: 0
- اموات: 0
- صحت یاب: 0
براہِ راست نشریات