کرکٹر ذیشان ملک فکسنگ شکوک کی زد میں آگئے، ہر قسم کی کرکٹ سے معطل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کو معطل کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، وہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں