کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا۔
ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہوا اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/s6hapmVvBr pic.twitter.com/ELtQ4JHxro
— SBP (@StateBank_Pak) October 18, 2021
گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی
اس سے قبل ؎26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا۔ پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔
تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ڈالر کی مسلسل مانگ سے روپے کی قدر متاثر ہوئی۔ پاکستان کی معیشت عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباو کا شکار ہے۔