اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی ہمیشہ سے مسلمانوں کو نشانے پر رکھتی ہے۔
اس بار مودی سرکار کی جماعت کے نشانے پر بالی ووڈ پر راج کرنے والے تین خان ہیں۔
شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات کیس میں پکڑنے کے بعد اب مودی سرکار مزید دو خان کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ایسا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان یعنی کے آر کے کا۔
کے آر کے نے ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے
والی ہے۔
According to my sources 2 more khan stars are on the hit list of #BJP and that star is the very next target of #BJP who is already having few cases. He might go to jail soon!
— KRK (@kamaalrkhan) October 18, 2021
کے آر کے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔اور وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔
کمال راشد نے یہ بھی کہا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔
اس سے پہلے کمال راشد خان نے دعوی کیا تھا کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات کے بچے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کے بچوں کا ماننا ہے کہ اگر آریان خان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔