جمعہ سے اتوار تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

موسم کا حال بتانے والوں نے جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کےبالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث جمعہ کی شام یا رات سے اتوارکے دوران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کے باعث ملک کے بالائیوسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔

مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصا بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔

جب کہ آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں