فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنا ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے تعلقات ختم ہوجائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پرنظر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، گزشتہ روز کے احتجاج کو سب نے دیکھ لیا۔ اپوزیشن کے احتجاج سے کچھ نہیں ہوتا سوائے شہریوں کو پریشان کرنے کے۔

اپوزیشن کا احتجاج اور دھرنا جمہوریت کوثابت کرتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو قابوکریں گے۔

وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں پولیس کی پاؤسنگ آؤٹ پریڈ اور ایئر پیٹرول یونٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کیلئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابرکردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کےلیے ایک ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اسلا م آباد پولیس کی تنخواہیں بہتربنانے کے لیےکوششیں جاری ہیں۔ اسلام آباد کومحفوظ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیاجائے گا۔بے دخلی

اپنا تبصرہ بھیجیں