پاکستان میں کوروناسےمزید16اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 344 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار393ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار200کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار945، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار240، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار636، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار615، بلوچستان میں 33 ہزار159، آزاد کشمیر میں 34 ہزار422 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار376 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار883 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار539، خیبرپختونخوا 5 ہزار704، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں