عالمی امن کےفروغ کیلئےہماری قربانیاں دنیاکےسامنےہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں۔ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں

سر براہ پاک فوج نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں