وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے طواف کعبہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفد کے دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔

اس سے قبل عمران خان کے جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان آج ریاض میں مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں